شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی بمباری سے مزید 140 جنگجو ہلاک
ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:24
دمشق / بغداد / لندن / واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) امریکی فضائیہ نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 140 جنگجو اور 13شہری ہلاک جب کہ 4 ٹینک اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بتایا کہ تازہ کارروائی شام اور عراق میں جہادیوں کے ٹھکانوں پر کی گئی، امریکا کی وزارت دفاع نے شام میں داعش کے زیرِ قبضہ مشرقی علاقوں میں قائم آئل ریفائنریز پر فضائی حملوں کی تصاویر جاری کردیں، اتحادی فوج کی بمباری کے بعد داعش نے شام کے علاقے دیر الزور میں تیل نکالنے کا کام بند کردیا۔
پینٹاگون نے کہا کہ داعش کے خلاف امریکی سربراہی میں قائم بین الاقوامی اتحاد کی فتح کا دعویٰ فی الحال نہیں کیا جا سکتا، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکی پارلیمنٹ پر زوردیا ہے کہ عراق میں تباہی پھیلانے والے اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کیخلاف فضائی حملوں کی منظوری دیدی جائے، انھوں نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں برسوں جاری رہ سکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.