لاہور میں تاریخی جلسہ ہو گا،طارق ملک نے دھاندلی کی تصدیق کر دی، طاہر عالم ! تم اصلی خان نہیں بلکہ گیدڑ ہو: عمران خان
ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا پر امن احتجاج جاری ہے اور قوم جاگ چکی ہے، ہم نے تو دنیا بھر میں طویل ترین دھرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے اور ہماری آواز دنیا بھر میں جا رہی ہے، شریف خاندان 30 سال سے حکومت میں رہ کر کاروبار کر رہا ہے ، ہم مزید ان کو یہ کاروبار جاری رکھنے نہیں دیں گے، خاندانی سیاست کو دفن کرنے جا رہے ہیں اور عوام کو حقوق دلا کر رہیں گے۔
ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اپنا استعفیٰ دینے میں ذرا سی اور دیر کر دیں تا کہ میں پورے پاکستان کو ان کے حقوق تو بتا دوں، یہ حکومت دھاندلی سے آئی اور کرپشن کر رہی ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ کا منصوبہ 35ارب سے بڑھ کر 65ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہمارے دھرنے کی وجہ سے میٹرو پس منصوبے پر 600کروڑ روپےاضافی خرچ ہوں گے، یہ اس جھوٹی حکومت کا ایک اور جھوٹ ہے اور اب تو نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر کیس کی سماعت بھی سوموار کے روز ہونے جا رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.