Live Updates

لاہور میں کپتان کی اننگز کیلئے پچ تیار،دن چڑھتے ہی لوگوں کی آمد

اتوار 28 ستمبر 2014 12:14

لاہور میں کپتان کی اننگز کیلئے پچ تیار،دن چڑھتے ہی لوگوں کی آمد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) پی ٹی آئی لاہور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان سہ پہر تین بجے اسلام آباد سے روانہ ہوں گے لیکن کپتان کی آمد سے قبل ہی لاہوریوں کا جوش عروج پر ہے، رات بھر کارکن جلسے کی تیاریوں میں لگے رہے، کوئی پرچم لہراتا رہا تو کسی نے فیس پینٹنگ بنوائی۔تحریک انصاف کے جلسے کے لئے لاہورمیں میدان سج گیا، مینار پاکستان کے سائے تلے اسٹیج کی تیاری کا کام رات بھر جاری رہا، کنٹینروں کی مدد سے بنائے گئے اسٹیج کی لمبائی اسی فٹ، اونچائی پچیس فٹ جب کہ چوڑائی بتیس فٹ ہے۔

شرکاء کے لئے اسٹیج کے سامنے پچپن ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، جن میں سے دو پنڈال خواتین کے لئے مختص ہونگے۔جلسے سے خطاب کیلئے کپتان کی لاہور روانگی کی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کپتان سہ پہر تین بجے اسلام آباد سے نجی جہاز میں روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

نو بجے جلسے سے خطاب کے بعد رات کو ہی واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔جلسے کی تیاریوں کے لئے کارکنوں کیبڑی تعداد رات بھر پنڈال میں موجود رہی، کہیں پارٹی پرچم تیار کئے جاتے رہے تو کہیں کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے۔

لال اور ہرے رنگ کے غبارے اٹھائے خواتین کا جوش وخروش بھی دیدنی تھا، کیا بچے کیا بڑے، ہر کسی نے چہرے پر پارٹی پرچم پینٹ کرایا۔پنڈال میں مختلف مقامات پر اسکرینیں نصب کی گئیں اور پارٹی ترانوں کے ذریعے کارکنوں کا جوش گرمانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات