تحریک انصاف کا جلسہ واقعی بڑا تھا: خواجہ آصف

اتوار 28 ستمبر 2014 22:22

تحریک انصاف کا جلسہ واقعی بڑا تھا: خواجہ آصف

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءاور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور یہ واقعی ایک بڑا جلسہ تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کی تعریف تو کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور مسلم لیگ کاگڑھ ہے، ہم نے یہاں سےعام انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی تھی تاہم تحریک انصاف نے بھی اسی شہر سے کافی ووٹ لئے تھے اور ہم آج بھی اس شہر کو مسلم لیگ ن کا ہی گڑھ سمجھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کو دوبارہ سے مذاکرات کرنے کی بھی دعوت دی۔