سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست کی سماعت شروع

پیر 29 ستمبر 2014 11:31

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست کی سماعت شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی وفد کر رہا ہے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے نا اہل قرار دئیے جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے عہدے کی پاسداری نہیں کی جس کی بنا پر انہیں وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :