وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز بلند کرنے پر شہری کو نوکری سے نکال دیا گیا

پیر 29 ستمبر 2014 23:07

وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز بلند کرنے پر شہری کو نوکری سے نکال دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھانے والے پاکستانی شہری ارجمند کو نوکری سے نکال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پیش آیا جب جہاز کو سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے رمیش کمار کی خاطر جہاز کو روکے رکھنے پر مسافروں نے احتجاج شروع کر دیا اور دونوں وی آئی پیز کو جہاز میں سفر کرنے کے لئے داخل نہ ہونے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس واقعہ میں احتجاج کرنے والے عام شہری ارجمند بھی شامل تھے، جنہوں نے اس کلچر کے خلاف آواز بلند کی، لیکن اس کے انعام میں ان کی کمپنی نے نوکری سے برخاست کر دیا۔ارجمند کا کہنا ہے کہ وہ ایک غیر سرکاری کمپنی " گیریز" میں ملازمت کر رہے تھے اور اکے افسران نے انہیں خود استعفٰی دینے کے لیے دباﺅ ڈالا اور یہ موقف اپنایا کہ ان پر استعفٰی لینے کے لیے شدید دباؤ ہے۔انکے انکار کے بعد انہوں نے خود انہیں نوکری سے برخاست کر دیا۔ارجمند کا کہنا ہے کہ مجھے نوکری کی فکر نہیں بلکہ میں مطمئن ہوں کہ میں نے اس وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز بلند کی۔