جامعہ کراچی ،ڈاکٹرشکیل اوج کے قتل کے خلاف احتجاج ،اساتذہ نے تدریسی عمل معطل کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) ڈاکٹرشکیل اوج کے قتل کے خلاف بدھ کو جامعہ کراچی میں اساتذہ نے احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کے خلاف اساتذہ نے احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے بدھ سے تدریسی عمل معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اساتذہ تنظیموں کی جانب سے حکومت کو ڈاکٹر شکیل اوج کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے یکم اکتوبر تک کا الٹی میٹم دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :