136 ملین یورو کا فراڈ،مفروردوپاکستانی جرمنی کومطلوب،مبین اقبال اوراشرف نے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کے حقوق کی فروخت کے سلسلے میں فراڈ کیا،استغاثہ
بدھ 1 اکتوبر 2014 19:23
برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) جرمن تفتیشی ماہرین کو دو ایسے پاکستانیوں کی تلاش ہے جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کے حقوق کی فروخت کے سلسلے میں کم از کم 136 ملین یورو یا 173 ملین ڈالر کا فراڈ کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے مالیاتی مرکز اور صوبے ہیسے کے سب سے بڑے شہر فرینکفرٹ میں ریاستی دفتر استغاثہ کے تفتیش کاروں نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ جس کسی کو بھی ان دونوں پاکستانیوں کے بارے میں علم ہو، وہ انہیں آگاہ کرے۔
فرینکفرٹ میں اسٹیٹ پراسیکیوشن کے اہلکاروں کی طرف سے منگل 30 ستمبر سے ان ملزمان کی تصویروں کے ساتھ ان کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ جرمن حکام کے مطابق یہ ملزمان 32 سالہ مبین اقبال اور 35 سالہ اشرف محمد ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اگست 2009ء اور اپریل 2010ء کے درمیانی عرصے میں جرمنی میں مختلف اسکیموں کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے بے تحاشا فراڈ کیے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.