وزارت پانی وبجلی کی عدم توجہی کے باعث بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ،17سے 19گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:03

وزارت پانی وبجلی کی عدم توجہی کے باعث بجلی کا بحران مزید شدت اختیار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزارت پانی وبجلی کی عدم توجہگی کے باعث بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ،موسم کی صورتحال میں بہتری کے باوجودشہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 17سے 19گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش بھی معمول بنا لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیاں بدستور تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے تھرمل پیداوار میں کمی بر قرار ہے جبکہ ہائیڈل پیداوار بھی معمول سے کم ہو رہی ہے جسکی وجہ سے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق وسیع ہو گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوں میں گزشتہ روز بھی 11سے 13گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بڑے شہروں میں مینٹی ننس کے نام پر بھی مختلف علاقوں میں مسلسل کئی گھنٹے بجلی کی بندش جاری ہے ۔ دیہی علاقوں میں صورتحال اس سے بھی ابتر ہے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ17سے 19گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :