انقلاب مارچ دھرنے میں بچی کی پیدائش،ڈاکٹرطاہرالقادری نے ”انقلاب فاطمہ “نام رکھ دیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:28

انقلاب مارچ دھرنے میں بچی کی پیدائش،ڈاکٹرطاہرالقادری نے ”انقلاب فاطمہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹرراوٴاشتیاق احمدکے مطابق پاکستان عوامی تحریک پسرور سے تعلق رکھنے والے اللہ دتہ جو اپنی فیملی کے ہمراہ اگست کے آغاز سے انقلاب مارچ کا حصہ ہے۔30 ستمبر انکی مسزکی طبیعت بگڑنے پر پولی کلینک لے جایاگیا تو منہاج ویلفئیرفاوٴنڈیشن کی ایمبولینس کودیکھ کرانتظامیہ نے ایڈمٹ کرنے سے انکارکردیاتھا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں پمزمیں لے جایا گیا تووہاں پر بھی یہی صوتحال کا سامناکرنا پڑا۔زچہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے میڈیاپر انتظامیہ کی بے حسی کی شدید مذمت کی ہے ۔اورمناسب علاج کا مطالبہ کیا،نتیجہََ دھرنے کے خوف اوردباوٴکی وجہ سے گزشتہ روز صبح پمز ہسپتال اسلام آباد میں اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے بچی کے والدین کومبارکباد دی اور بچی کا نام ”انقلاب فاطمہ “رکھ دیا ۔

متعلقہ عنوان :