پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں سلیم سیف الله پینل کی کامیابی یقینی ہے ،عمر آیاز خلیل
جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں سلیم سیف الله پینل کی کامیابی یقینی ہے پینل کو چاروصوبوں سمیت فاٹا ، اسلام آباد ،سینئر ایسوسی ایشن ،ویٹر ن ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سلیم سیف الله پینل کے ترجمان اور سیکرٹری خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن عمر آیاز خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے آخری ہفتے ہونے والے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں صدارت کیلئے نامزد سلیم سیف الله اور سیکرٹری جنرل خالد رحمانی کی پوزیشن کافی مضبوط ہے امید ہے کہ سلیم سیف الله پینل بلامقابلہ منتخب ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیم سیف الله کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن ، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ، خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر، بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر جسٹس (ر)اعجاز خان ، اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر افتخار رفیق ، پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے صدرراؤافتخار ، سندھ ایسوسی ایشن کے صدر سعید ، فاٹا ٹینس ایسوسی کے صدر سمیت تمام سینئر و ویٹرن ز ایسوسی ایشن کے صدور نے سلیم سیف الله کی حمایت کا بھرپور اعلان کیا ہے اور امید ہے کہ سلیم سیف الله پینل بلا مقابلہ منتخب ہوجائیں گے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
پاکستانی ٹیم کو چند شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.