دنیا بھر میں جانوروں کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کا عالمی دن 4 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے وزارت خوراک و زراعت و لائیو سٹاک، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ، لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن اور مویشی پال حضرات کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا لائیوسٹاک فارمنگ کے حوالے سے خصوصی پروگرامات نشرکرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتما م کرے گا۔

متعلقہ عنوان :