چوہدری برادران پرانے سازشی ہیں ،پنجاب بنک پر اربوں کے اپنے ڈاکے کا حساب دیں ‘ حمزہ شہباز،عمران خان کا چور دروازے سے وزیر اعظم بننے کا خواب ڈی چوک میں چکنا چور ہو چکا ہے،وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی ہمیشہ دلجوئی کی ہے،شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی‘رکن قومی اسمبلی
جمعرات 2 اکتوبر 2014 22:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری برادران پرانے سازشی ہیں وہ کرپشن کے خلاف جہاد کے اعلان سے پہلے پنجاب بنک پر اربوں کے اپنے ڈاکے کا حساب دیں -قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا چوہدری صاحبان دور دور تک نظر نہیں آئے - عمران خان کا چور دروازے سے وزیر اعظم بننے کا خواب ڈی چوک میں چکنا چور ہو چکا ہے-سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
حمزہ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گجرات ،سیالکوٹ اور ڈسکہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کی مالی امداد کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا -اس موقع پر مقامی عوامی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ بھی موجود تھی -حمزہ شہباز شریف نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں ناشائستگی ، ہٹ دھرمی ، عدم برداشت اور نفرت کے جو بیج عمران خان اور طاہر القادری بو رہے ہیں ان کی فصل کاٹتے ہوئے اُن کے اپنے ہاتھ زخمی ہوجائیں گے- حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ نئے پاکستان کی تعمیر کے دعوے دار اپنے سیاسی جلسوں میں جس قسم کی نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں وہ کسی بھی مہذب سیاست دان کو زیب نہیں دیتی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.