کوئی سلام بھی کرے تو حکمران ٹولہ گو نواز کا نعرہ سمجھ کر حملہ کر دیتا ہے‘محمود الرشید،میانوالی جلسہ نے ثابت کردیا نظام کی تبدیلی کیلئے شہر اور دیہات یکسو ہیں،صبر اور مفاہمت کے لیکچر دینے والے وزیراعلیٰ دھمکیوں پر اتر آئے‘قائدحزب اختلاف

جمعرات 2 اکتوبر 2014 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) قائدحزب اختلاف پنجاب تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ کوئی سلام بھی کرے تو حکمران ٹولہ گو نوازگو کا نعرہ سمجھ کر حملہ کر دیتا ہے،صبر اور مفاہمت کے لیکچر دینے والے وزیراعلیٰ پنجاب دھمکیوں پر اتر آئے،میانوالی جلسہ نے ثابت کردیا نظام کی تبدیلی کیلئے شہر اور دیہات کے عوام یکسو ہیں،ریاستی مظالم برداشت کر کر کے تحریک انصاف کے کارکن کندن ہو گئے ہیں،پولیس کے حکومتی شیر بھی تھک گئے ہیں، حکمرانوں کے پاس اب ڈرانے اور ظلم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں بچا ۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کی طرف سے سیلاب متاثرین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکمران مکافات عمل کا شکار ہیں وہ عوامی ردعمل کا صبر و تحمل سے سامنا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 25ہزار روپیہ سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا نہیں ،متاثرہ اضلاع کے کسان متاثرین سیلاب کی امداد کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو ڈھونگ اور ڈرامہ قرار دے رہے ہیں اور وہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نمائشی اقدامات کی بجائے متاثرین سیلاب کیلئے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ 48دن کے احتجاج اور دھرنے نے ثابت کردیا تحریک انصاف ایک جمہوری اور امن پسند جماعت ہے جہاں تک ہر گلی اور کوچے سے اٹھنے والے گو نواز گو کے نعرے کا تعلق ہے تو وہ حکمرانوں کی بداعمالیوں کا ردعمل ہے ،تحریک انصاف نے تو صرف شعور دیا ہے اور عوام جاگ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :