اسپین میں بادشاہت کے خلاف مظاہرے،جھڑپوں میں 49زخمی

مظاہرین کی پولیس کی جانب سے بند کی گئی ایک مرکزی شاہراہ پر مارچ کرنے کی کوشش،درجنوں گرفتار

اتوار 5 اکتوبر 2014 14:01

اسپین میں بادشاہت کے خلاف مظاہرے،جھڑپوں میں 49زخمی

میڈرڈ((اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) اسپین میں بادشاہت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کے لاٹھی چارج میں 49 افراد زخمی ہو گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ کے سول اسکوائر میں سینکڑوں افراد نے بادشاہت کے خاتمے اور آئین میں ترمیم کے لئے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پولیس کی جانب سے بند کی گئی ایک مرکزی شاہراہ پر مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :