انکل الطاف میرےکارکنوں کوکچھ ہواتولندن میں جیناحرام کردونگا،بلاول
پیر 6 اکتوبر 2014 13:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے کہاہے کہ نواز شریف نے جمہوریت کے لیے بلی کا بچہ بھی قربان نہیں کیا، الطاف حسین اپنے ’نامعلوم‘ افراد کو سنبھالیں ، ورنہ اُن کا جینا حرام کردیں گے ۔نماز عید کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری بھٹو کاکہناتھاکہ عمران خان غیرسیاسی کارتوس ہیں ، خان صاحب نے سیاست کوکھیل سمجھ لیاہے ، کسی نے سیاست سیکھنی ہے تو ’بھٹو‘ سے سیکھے ، آئندہ وزیراعظم بھی ’بھٹو‘ ہوگا، راجہ پرویزاشرف اور یوسف رضاگیلانی میں بھی بھٹو تھا، یوسف رضاگیلانی کو اس لیے وزیراعظم نہیں بنایاگیاکہ وہ گدی نشین تھے ۔
اُنہوں نے کہاکہ ہم نے اگر کرکٹ سیکھنی ہوئی تو عمران خان کے پاس جائیں گے ، بعض قوتیں اُسے سیاست سے دوررکھناچاہتی ہیں ، وہ یہ واضح کرناچاہتے ہیں پیپلزپارٹی خاندانی سیاست کرتی ہے اور کرتی رہے گی ۔
(جاری ہے)
بلاول نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’ انکل الطاف، اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں ، کارکنان پر آنچ بھی آئی تو لندن پولیس کیا، میں آپ کا جینا حرام کردوں گا‘۔
بلاول نے پیپلزپارٹی جمہوریت کے لیے قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف نے جمہوریت کے لیے بلی کا بچہ بھی قربان نہیں کیاجبکہ وہ جانیں دینے والے ہیں ،دہشتگردی اور حکومتی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ ’شہبازشریف ، جن کو آپ نے پناہ دی ہے ، اُنہیں کہیں کہ سندھ میں نہ آئیں ‘۔کہا جا رہا ہے کہ جلسہ نہ کریں حالات ٹھیک نہیں، حالات ہمیشہ پیپلزپارٹی کے لئے ہی کیوں خراب ہوتے ہیں؟ میں دیکھتا ہوں مجھے سیاست کرنے سے کون روکتا ہے، 18اکتوبر کو مزار قائد جا رہا ہوں، شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا۔
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.