فاٹا کیلئے پاک فوج کا یوتھ پیکج کا اعلان ، دہشتگردی کو جلد اُکھاڑپھینکیں گے : آرمی چیف
منگل 7 اکتوبر 2014 11:42
وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فاٹا کیلئے یوتھ پیکج کا اعلان کر دیا جس کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں فاٹا کے چودہ ہزار نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائیگا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کی ملک اور قوم کیلئے قربانیاں قابل تعریف ہیں، پاک فوج بہت جلد ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور نماز عید وانا میں ادا کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی پیشرفت اور حاصل ہونیوالی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہت جلد ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔(جاری ہے)
آرمی چیف
جنرل راحیل شریف نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے قبائلی عوام کی حب الوطنی کی تعریف کی اور ملک و قوم کیلئے ان کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ ترقیاتی کاموں سے قبائلی علاقوں کے عوام کی زندگی میں نئے راستے ک±ھلیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فاٹا کیلئے یوتھ پیکج کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں فاٹا کے چودہ ہزار نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائیگا۔ آئندہ چھ ماہ میں فاٹا ایک ہزار نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ایک ہزار پانچ سو بچوں کو آرمی پبلک سکول میں مفت تعلیم دی جائیگی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملٹری کیڈٹ کالجز میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے کوٹہ مختص کرنے کے ساتھ ساتھ فوج کے زیر انتظام ٹیکنیکل انسٹیٹیوشنز میں فاٹا کے نوجوانوں کو فنی تربیت بھی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے نوجوانوں کیلئے بیرون ملک نوکریوں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.