ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 124 رنز سے شکست دے دی
بدھ 8 اکتوبر 2014 01:22
کیرالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) ویسٹ انڈیز نے 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 124 رنز سے شکست دے دی ۔بھارتی ریاست کیرالا کے نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے مارلن سیمولز 126 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دنیش رامدین 61، دیوانے اسمتھ 46 اور ڈیرن براوو 28 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4، روندرا جدیجا اور امیت مشرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی نہ اٹھا سکی اور ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔(جاری ہے)
پہلی وکٹ کی شراکت میں مہمان ٹیم کو 49 رنز کی شراکت ملی تاہم اجنکایا ریہانے 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکا۔
ویرات کوہلی 2، امباتی ریوڈو 13، کپتان دھونی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے شیکر دھاون کسی حد تک ویسٹ انڈیزین اٹیکرز کے سامنے مزاحمت کرتے رہے لیکن وہ بھی 138 کے مجموعے پر 68 رنز بنانے کے بعد مارلن سیمولز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اور پوری مہمان ٹیم 41 اوورز میں 197 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال،ڈیان براوو اور مارلن سیمولز نے 2،2 جبکہ جیروم ٹیلر، آندرے رسلز اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، مہمان بھارت کے خلاف 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے مارلن سیمولز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.