پنجاب ،صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے تعلیمی ادارو ں میں آئی ٹی لیب قائم کرنے کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات

جمعرات 9 اکتوبر 2014 14:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے مختلف گرلز اور بوائز کالجز میں آئی ٹی لیب قائم کرنے اور جہاں پر پہلے سے آئی ٹی لیب قائم ہیں وہاں پر مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے بوائز اور گرلز کالجز میں آئی ٹی لیب قائم کرنے کیلئے کالجز کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں تاکہ ان لیب میں بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :