شاہد خان کی فلم تماشبین نے عید کا میلہ لوٹ لیا ”فلم پر کھڑکی توڑ رش“
جمعرات 9 اکتوبر 2014 15:53
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) شاہد فلمز پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم تماشبین نے بڑی عید کا میلہ بھی لوٹ لیا فلم پر کھڑکی توڑ رش جاری ہے بڑی عید پر چار پشتو فلمیں تماشبین ‘زوئے دبدعملہ ‘آئی مس یو اور زہ یم ککے خان ریلیز ہوئی تاہم اس بار صوبے میں کسی بھی مقام پر سٹیج شو نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے سینماؤں کا رخ کیا اور سینماؤں پر شائقین کی بے انتہا رش رہا تاہم چھوٹی عید کی طرح بڑی عید کا میلہ بھی شاہد فلمز پروڈکشن کے بینر تلے بلیک میجک پر بننے والی فلم تماشبین نے عید کا میلہ لوٹ لیا عید کے پہلے چار روز تماشبین نے بے انتہا بزنس کی اور شائقین فلم نے جوارگر کی طرح تماشبین کو بھی کامیابی کی ضمانت دیدی فلم میں شاہد خان کے سا تھ سنہری خان کی جوڑی کو کافی پسند کیاگیا شائقین فلم کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی ‘میوزک اور لوکیشن اور خاص کر جدید ٹیکنالوجی نے فلم کا مزہ دو بالا کردیا اور فلم کو کامیاب کردیا ہے فلم کی کاسٹ میں شاہد خان ‘شفقت چیمہ ‘جہانگیر خان ‘شاہ سوار ‘سنہری خان ‘اربیہ خان ‘زرداد بلبل ‘شاہ جہان ‘ دلبر منیر ‘رحیم شہزاد اور دیگر شامل ہیں فلم پر چوتھے روز بھی کھڑکی توڑ رش رہی فلم کے ہیرو شاہد خان اور ڈائریکٹر ارشد خان نے ایک بار پھر شائقین فلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھوٹی عید کی طرح بڑی عید پر بھی ا نکی فلم تماشبین کو کامیابی دلا کر انکو ایک بار پھر بہت بڑا تخفہ دیا ہے ہیرو شاہد خان نے کہا کہ وہ چاہنے والوں کو بڑی عید کی مبارکباد دیتے ہیں ا ور انکے چاہنے والوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف معیاری ا ور بہترین فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور یہ ایک بہت اچھی بات ہے کہ اس بار عوام نے بہت بڑی تعداد میں سینماؤں کا رخ کیا اگر اسی طرح فلموں کو کامیاب بنایا جاتا رہا تو یہ بار پھر بڑی تعداد میں پشتو فلمیں بننا شروع ہوجاؤں گی اور پروڈیوسروں اور فلمسازوں کی حوصلہ ا فزائی ہوگی اور اس میدان میں دوبارہ قدم رکھیں گے ڈائریکٹر ارشد خان نے شائقین فلم کو بڑی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر میری فلم تماشبین کو کامیابی دلا کر مجھ پر بڑا احسان کیا ہے اور میرا بہت زیادہ حوصلہ بڑھا ہے اور اس سے مزید معیاری اور بہترین فلمیں بنا کردوں گا نئی فلم پر جلد کام شروع کر رہے ہیں اگر اسی طرح شائقین فلم سینماؤں کا رخ کریں گے تو بڑ ی تعداد میں فلمیں بننا شروع ہوجاؤں گی جس سے سینما انڈسٹری کی بحالی کا عمل بھی جلد شروعج ہوجاؤں گا اور تماشبین کی کامیابی سے ہمارے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور پختون قوم نے جس طرح میری فلم تماشبین کو کامیاب دی ہے میں اس پر انکا انتہائی شکرگزار اور مشکور ہوں -
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیص کی تیسری برسی (کل ) منائی جائے گی
-
میٹ گالا 2024ء کے ایونٹ میں شرکت نے عالیہ بھٹ کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا
-
بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی
-
بیٹی کو ان رشتوں کے متعلق سمجھایا جنہیں نبھانے میں کامیاب نہ ہوسکی، جویریہ عباسی
-
سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی
-
منیشا کوئرالہ کا کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
بھارت، تیلگو انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی خوفناک سڑک حادثے میں موت
-
انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، الو ارجن پر مقدمہ درج
-
ادیتی راؤ شارمین سہگل کے حق میں سامنے آگئیں
-
مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.