فواد سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، علی ظفر،
میں چاہتا ہوں کہ مزید پاکستانی اداکار بھارت آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے اداکار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں اور ایک دوسرے کو سمجھ سکیں، انٹرویو
جمعہ 10 اکتوبر 2014 22:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) خوبصورت' کی ریلیز کے بعد بولی وڈ کے نئے فیورٹ پن اپ بوائے فواد خان کو کافی توجہ اور محبت ملی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں علی ظفرنے کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور فواد سے ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔فواد خان نے بہت خوبصورتی سے ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ مزید پاکستانی اداکار بھارت آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے اداکار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں اور ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔
پاکستان کے ڈیشنگ ہیرو فواد خان انڈیا میں ایک سپر اسٹار کی طرح ابھر رہے ہیں، وہ مختلف مقبول ترین ٹی وی شوز میں فلم خوبصورت کی پروموشن کے لیے شرکت کر چکے ہیں جبکہ سونم کپور کے ہمراہ وہ ایک صف اول کے فیشن میگزین کی زینت بھی بن چکے ہیں۔(جاری ہے)
دونوں نے اپنا شوبز کریئر بطور سنگر شروع کیا اور بعد میں ایکٹنگ کو اپنایا، سپرہٹ فلم خدا کے لئے میں جو رول فواد خان نے کیا وہ پہلے علی ظفر کو آفر کیا گیا تھا۔
علی ظفر کی فلمیں تیرے بن لادن اور میرے برادر کی دلہن بولی وڈ کی میگا ہٹس میں شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ لندن پیرس نیو یارک، چشم بدور اور ٹوٹل سیاپا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔اب علی یش راج فلمز کی نئی تخلیق کل دل میں نظر آئیں گے، جس میں وہ پرینیتی چوپڑہ کے مقابل ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں رنویرسنگھ اور گووندا۔اس کے علاوہ علی ظفر 9 اکتوبر کو بولی وڈ کے پہلے باکس آفس ایوارڈز کی میزبانی کریں گے، جو اسٹار پلس اور باکس آفس انڈیا میگزین کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے اور جس کا مقصد ہندی فلموں کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرز اور اداکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی31ویں برسی 27 مئی کو منائی جائے گی
-
’’شیرنی کا بچہ‘‘ ازلان اور وریشہ نے اپنی بیٹی کی منہ دکھائی کردی
-
انفلوئنسر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کردیا
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری
-
فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان
-
سلمان خان نے مجھے فلم ’’جڑواں‘‘ سے کک آوٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.