مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری

ہفتہ 18 مئی 2024 22:14

مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ایک ایونٹ پر پہنچی تو مجھے ایئر پورٹ سے ہوٹل تک بہت زیادہ پروٹوکول دیا گیا، ہماری گاڑی کے آگے پولیس کا ڈالا (موبائل) بھی تھا، تو میں نے منتظمین سے کہا کہ مجھے کیوں پروٹوکول دے رہے ہو، میں کوئی کرپشن تھوڑی کی ہے۔

(جاری ہے)

ہم تو عام عوام ہیں، ہمیں پروٹوکول کی کیا ضرورت ہی پاکستان ادبی میلہ کوئٹہ میں میزبان کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ کراچی کی شاہراہوں پر وڈیرے ٹائپ بڑے لوگ پروٹوکول لیے پھرتے ہیں اور رستے مانگنے کے لیے بہت تیز ہارن بجاتے ہیں تو میں ڈرائیور کو کہتی ہوں کہ اسے رستہ مت دینا۔

میں اس قسم کی باتوں کا بہت مائنڈ کرتی ہوں۔ مجھے پتا ہوتا ہے کہ اگلے سال یہ گھاس چوری کے کیس میں جیل میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں، ہمارے مسائل میں، ہماری سیاست میں، اتنا ڈرامہ آ گیا ہے کہ ٹی وی کا ڈرامہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ میں نے 11 سیریل لکھے 50 سے زیادہ کامک لکھے، لیکن آجکل نہیں لکھ رہی۔بشری انصاری نے کہا کہ گزشتہ دو 3 ماہ سے میں یوٹیوب پر بھی ہوں، مجھے کامیڈی کرنے میں مزا آتا ہے، میرے کردار صائمہ چوہدری کا کہنا ہے کہ پلیز میرا چینل سبز کرائب ضرور کریں۔