کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی ،کئی مکان جل کرخاکستر

آگ پر قابو پانے کے لئے ،امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں

اتوار 12 اکتوبر 2014 12:29

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کیشمالی جنگلات میں آگ بھڑکنے سے کئی مکان جل کرخاک ہو گئے آگ پر قابو پانے کے لئے ،امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے امدادی کاروائی میں بڑی تعداد میں فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کی پلیسر کاؤنٹی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث نزدیکی آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ایپل گیٹ فائر کے نام سے لگنے والی اس آگ کے باعث مشرقی سمت کی مرکزی شاہراہ بند کردی گئی ہے۔آگ لگنے کے باعث نزدیکی آبادی کو بھی خطرات لاحق ہیں اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :