معروف اداکار بدر منیر کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے
بدر منیر چار سال تک فالج میں مبتلا رہنے کے بعد گیارہ اکتوبر 2008 کو لاہور میں انتقال کر گئے
اتوار 12 اکتوبر 2014 16:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) پشتو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بدر منیر کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے۔پاکستان فلم انڈسٹری کی پہلی پشتو فلم یوسف خان شیر بانو میں بحیثیت ہیرو کام کرنے والے بدر منیر 1942 میں ضلع سوات کے شہر شاگرام میں مولوی قوت خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ان کے والد مرحوم ایک مسجد کے پیش امام تھے اور وہ بدر منیر کا رجحان بھی اس طرف کرنا چاہتے تھے مگر بدر منیر خاموشی سے کراچی آگئے۔
وہ شروع ہی سے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتے تھے، کراچی آکر انہوں نے رکشہ چلایا اور فلموں میں کام کرنے کے جنون میں انہوں میں وحید مراد کے فلمی دفتر میں معمولی ملازم کی حیثیت سے کام کیا، جس کے دوران انہیں وحید مراد کی فلم 'جہاں تم وہاں ہم' میں مختصر کردار ملا۔(جاری ہے)
دو تین سال تک چھوٹے موٹے رول کرنے والے بدر منیر پر 1970 میں قسمت مہربان ہوئی اور پروڈیوسر عزیز بتیم نے معروف شاعر حیدر جوش سے فلم 'یوسف خان شیر بانو' لکھوائی جس کے ہیرو بدر منیر اور یاسمین ہیروئن تھیں۔
یہ پشتو فلم تھی جس نے ریلیز ہو کر پاکستان میں سپر ہٹ بزنس کیا، اسی فلم نے بدر منیر کو صفِ اوّل کے ہیروز کے مقابل لا کھڑا کیا۔انہوں نے فلم ”یوسف خان شیر بانو“ کے بعد اردو فلم 'دلہن ایک رات کی' میں بحیثیت ہیرو اداکاری کی، اس فلم نے بھی سپر ہٹ بزنس کیا اور یوں وہ اردو فلموں کے بھی لاجواب اداکار بن گئے۔اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار پنجابی فلموں میں بھی کام کیا، فلم 'دلہن ایک رات کی' پشتو اور اردو دونوں زبانوں میں ریلیز ہوئی۔اس فلم کا ایک گیت جو نور جہاں کی آواز میں تھا اس قدر مقبول ہوا کہ بچے بچے کی زبان پر چڑھ گیا، اس گیت کے بول تھے 'او جانے والے میں تیرے قربان۔آہستہ آہستہ بدر منیر پشتو فلموں کا لازمی جزو ہوگئے، حد تو یہ تھی کہ جس فلم میں بدر منیر نہ ہوتے وہ بری طرح ناکامی سے دوچار ہوتی اور چند دنوں بعد ہی سنیما سے اتر کر ڈبوں میں بند ہو جاتی۔ان کی اس قدر شہرت کو دیکھتے ہوئے ہی انہیں پشتو فلم کا دلیپ کمار کہا جانے لگا۔بدر منیر نے تقریباً چار سو فلموں میں اداکاری کی جو ایک ریکارڈ ہے، حکومت نے ان کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تمغہ حسن کارکردگی کے اعزاز سے بھی نوازا۔بدر منیر چار سال تک فالج میں مبتلا رہنے کے بعد گیارہ اکتوبر 2008 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
-
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
-
بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
-
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
راجکمارراؤ اورجھانوی کپورکی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچادی
-
علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.