صحافت کاشعبہ ہی عوام کی آوازکوبرسراقتدارقوتوں تک پہنچانے اور علاقے کے مسائل کی نشاندہی کاسب سے موثرپلیٹ فارم ہے ،کامریڈ رشید بلوچ

اتوار 12 اکتوبر 2014 17:38

ٓسوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء)نیشنل پارٹی ضلع قلات کے آرگنائزرکامریڈرشیدبلوچ ،ڈپٹی آرگنائزرمحمداقبال محمدحسنی ،محمدنوازشاہوانی،علی محمدلانگو،مجیب قمبرانی،آغاکریم شاہ اوردیگراراکین نے پریس کلب سورا ب کے نومنتخب صدرشبیراحمدلہڑی ،جنرل سیکریٹری محمداسماعیل رودینی سمیت تمام عہدیداروں کومبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ آج کے دورمیں میڈیاکی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتااور صحافت کاشعبہ ہی عوام کی آوازکوبرسراقتدارقوتوں تک پہنچانے اور علاقے کے مسائل کی نشاندہی کاسب سے موثرپلیٹ فارم ہے،گوں کہ درپیش حالات کی وجہ سے میڈیاسے وابسطہ ساتھیوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے لیکن اس کے باوجودصوبے کے صحافی اپنے قیمتی جانوں کی قربانی دیکرجس اندازسے خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اورنیشنل پارٹی ان کی خدمات کوسراہتے ہوئے ہرممکن ان کاساتھ دے گی ،رہنماؤں نے امیدظاہرکی ہے کہ پریس کلب سوراب کے نومنتخب کابینہ کے ارکان مثبت صحافت کے اصولوں کے تحت پسے ہوئے طبقات اورمحروم عوام کی آوازکوحکام بالا تک پہچانے میں موثرکرداراداکریں گے ۔