Live Updates

حلفاً کہتا ہوں کہ عمران خان کے جلسے پر قاسم باغ سٹیڈیم کے تمام گیٹ کھلے تھے،ایس پی سٹی ملتان،سٹیڈیم میں گنجائش سے زیادہ افراد آگئے جلسے کے اختتام پر بھگدڑ مچ گئی،میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 اکتوبر 2014 19:38

حلفاً کہتا ہوں کہ عمران خان کے جلسے پر قاسم باغ سٹیڈیم کے تمام گیٹ کھلے ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) ایس پی سٹی ملتان خالد رؤف نے کہا ہے کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ عمران خان کے دس اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے موقع پر قاسم باغ سٹیڈیم کے تمام پانچ گیٹ کھلے تھے یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہو ں نے کہا کہ سٹیڈیم میں گنجائش سے زیادہ افراد آگئے تھے جس کی وجہ سے وہاں پر جلسے کے اختتام پر بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث بہت سے لوگ ایک دوسرے پر گرے اور کچھ لوگ نیچے دب گئے جن کو نکالنے اور ریسکیو کرنے کیلئے اس گیٹ پر موجود ڈی ایس پی جلالپور مہر ربنواز تلہ نے عوام کی حفاظت کیلئے پانچ منٹ کیلئے ایک گیٹ بند کرایا تھا تاہم بعدازاں عوام کے پاؤں تلے دب جانے والے افراد کو ریسکیو کئے جانے کے کچھ دیر بعد ہی وہ گیٹ دوبارہ کھلوادیا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :