بھارت میں کھیل کی دنیا میں پہلے کرکٹ کی آئی پی ایل، اس کے بعد ہاکی انڈیا لیگ، انڈین بیڈمنٹن لیگ، ورلڈ کبڈی لیگ اور اب بھارت میں فٹبال کے فروغ کے لیے انڈین سوپر لیگ شروع، لیگ میں دنیا بھر کے سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی فٹبالر بھی اپنے جوہروں کا مظاہرہ کر سکیں گے،لیگ کا باقاعدہ افتتاح کولکتہ کے ویویکانند سپورٹس کمپلکس میں ہو ا، ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مہمان خصوصی تھے ،لیگ میں سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑی بھی اپنا جوہر دکھائینگے ، بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن، کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سچن تندولکر اور معروف تاجر مکیش امبانی کی تقریب میں شرکت
اتوار 12 اکتوبر 2014 21:16
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) بھارت میں کھیل کی دنیا میں پہلے کرکٹ کی آئی پی ایل، اس کے بعد ہاکی انڈیا لیگ، انڈین بیڈمنٹن لیگ، ورلڈ کبڈی لیگ اور اب بھارت میں فٹبال کے فروغ کے لیے انڈین سوپر لیگ شروع ہو رہی ہے۔چار سال پہلے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن، معروف بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز اور امریکہ کے انٹرنیشنل مینجمنٹ گروپ کے درمیان 15 سال کے لیے 700 کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا تھا اور اسی کے ساتھ انڈین سپر لیگ کا خاکہ تیار ہوا تھا۔
اس لیگ میں دنیا بھر کے سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی فٹبالر بھی اپنے جوہروں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔لیگ کا باقاعدہ افتتاح کولکتہ کے ویویکانند سپورٹس کمپلکس میں ہو رہا ہے جس میں ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مہمان خصوصی ہیں۔(جاری ہے)
لیگ میں سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑی بھی اپنا جوہر دکھاؤں گا بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن، کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سچن تندولکر اور معروف تاجر مکیش امبانی اس تقریب میس شرکت کریں گے۔
لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس کی مجموعی انعامی رقم 35 کروڑ روپے ہوگی۔ فاتح ٹیم کو 15 کروڑ اور باقی رقم رنرز اپ اور دیگر ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی۔اس لیگ میں 94 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ہر ٹیم میں تقریباً 14 بھارتی کھلاڑی ہوں گے۔تمام ٹیموں میں ایک ’مارکی‘ یعنی پرکشش کھلاڑی ہوگا۔اس لیگ میں شامل ٹیم کے مالکان میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے علاوہ وراٹ کوہلی، سچن تندولکر اور سورو گنگولی شامل ہیں۔ان کے ساتھ بالی ووڈ سٹار ابھیشیک بچن، رتی روشن، جان ابراہم، رنبیر کپور بھی مالک یا شریک مالک کے طور پر اس لیگ سے وابستہ ہیں۔ہر ٹیم میں ایک مارکی کھلاڑی ہوگا جو اس ٹیم کا چہرہ ہوگاانڈین سوپر لیگ میں ایٹلیٹیو ڈی کولکتہ، چین ایف سی، دلّی ڈاناموز، ایف سی گوا، کیرل بلاسٹرز، ممبئی سٹی ایف سی، نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور ایف سی پونے شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.