پاکستان ایگزیکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن(پاسکو) نے صوبائی حکومت کے ذمے گندم کی خریداری کے 69کروڑ36لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے صوبائی حکومت کا موقف یکسر مسترد کردیا،صوبائی حکومت سے فوری طور پر 65کروڑ روپے ادا کرنے کا مطالبہ

پیر 13 اکتوبر 2014 17:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) پاکستان ایگزیکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن(پاسکو) نے صوبائی حکومت کے ذمے گندم کی خریداری کے 69کروڑ36لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے صوبائی حکومت کا موقف یکسر مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فوری طور پر 65کروڑ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے 2004-05ء سے2009-10کے دوران پاسکو سے14کروڑ28لاکھ روپے کا گندم خریدا جس کی عدم ادائیگی کے باعث اس وقت اس پر پچاس کروڑ روپے سے زائد کا مارک اپ جمع ہوا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں یہ معاملہ زیر سماعت تھا جس کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہو گئی اور مارک اپ کی رقم غیر حقیقی ہے پاسکو کا کلیم درست نہیں جس پر پاسکو نے صوبائی حکومت کا موقف مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس حوالے سے آڈٹ پیرا کا کوئی جواز نہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے36کروڑ48لاکھ روپے کا کلیم درست نہیں اس لئے صوبائی حکومت مزید تاخیر کئے بغیر پاسکو کو 65کروڑ36لاکھ کے واجبات ادا کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :