لاہور کا جلسہ بھی تخت لاہور کے شہزادوں کی نیندیں حرام کردے گا،چیئرمین سنی اتحاد
منگل 14 اکتوبر 2014 13:26
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے کامیاب جلسہ کے بعد لاہور کا جلسہ بھی تختِ لاہور کے شہزادوں کی نیندیں حرام کردے گا۔کرسی اور کمیشن کی سیاست دفن کرکے دم لیں گے۔ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے فرسودہ اور بوسیدہ نظام ختم کرنا ہوگا۔ حکومت نے وزارت خارجہ کو دو بوڑھوں کے سپرد کررکھا ہے۔
امریکہ اور بھارت آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پریشان ہیں ۔پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کو امریکی سرپرستی حاصل ہے۔اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے۔قوم نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں سے نجات چاہتی ہے۔پاکستان کے زوال کو کما ل میں بدلنے کیلئے سیاسی فرعونوں سے نجات ضروری ہے۔(جاری ہے)
ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے فرسودہ اور بوسیدہ نظام ختم کرنا ہوگا۔
حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔ہماری منزل کرپشن فری پاکستان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ محمد حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں قانون معذور اور آئین مفلوج ہے۔بے دریغ اور بے رحم احتساب ضروری ہوچکا ہے۔مراعات یافتہ اشرافیہ کے خلاف عوام کے باغیانہ جذبات عروج پر ہیں ۔ٹیکس چوری میں سیاسی اشرافیہ سب سے آگے ہیں۔امریکہ خطے میں بھارت کی تھانیداری اور اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا معاشی غلام بنادیا ہے۔ڈرون حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ۔آپریشن ضرب عضب ملک بھر میں قیام امن کی نوید ثابت ہوگا۔سیاست کی دھل صفائی کے بغیر حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔بھارت کی نئی حکومت مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.