مردوں کی طرح خواتین بھی مقابلہ کرنا پسند کرتی ہیں ‘ نئی تحقیق
بدھ 15 اکتوبر 2014 12:18
ہیلسنکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء)ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اگرچہ مرد مقابلے کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور اس سے پورے طور پر لطف اندوز ہوتے ہیں ، لیکن یہ تاثر بھی غلط ثابت ہوا ہے کہ عورتیں مقابلے سے زیادہ تعاون کو پسند کرتی ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی الٹو یونیورسٹی سے منسلک تحقیق کاروں کی ٹیم نے مسابقت اور تعاون کے ساتھ کھیلنے کے لیے جس قسم کا جسمانی ردعمل ظاہر ہوتا ہے ، اس کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے۔
تحقیق کے دوران ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ مقابلے کے دوران کس قسم کے جذبات مرد اور خواتین دونوں کے برتاو کو کنٹرول کرتے ہیں۔ نتائج سے پتا چلا کہ مردوں نے تعاون سے زیادہ مقابلے کو انجوائے کیا جبکہ عورتیں یکساں طور پر مقابلے اور تعاون، دونوں سے ہی لطف اندوز ہوئیں۔(جاری ہے)
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نادانستہ طور پر اپنی خواہشات کے بارے میں غلط معلومات کسی کو دے رہے ہوں لیکن ہمارا جسم جھوٹ نہیں بولتا ہے۔
یہ رپورٹ دو مطالعاتی جائزوں پر مبنی ہے جس میں تحقیق کاروں نے مقابلے اور تعاون پر مبنی ڈیجیٹل گیمز کھیلنے کے دوران شرکا کے ردعمل کا جائزہ لیا۔ کھیل کے دوران نہ تو مردوں نے اور نہ ہی عورتوں نے منفی جذبات کے حوالے سے کوئی واضح فرق محسوس کیا ، جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ مسابقتی رویے کی حوصلہ افزائی میں صرف مثبت جذبات کردار ادا کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.