آنکھوں کوتیز حرکت دینے والے جلد باز اور بے صبرے ہوتے ہیں،تحقیق

بدھ 15 اکتوبر 2014 13:25

آنکھوں کوتیز حرکت دینے والے جلد باز اور بے صبرے ہوتے ہیں،تحقیق

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء)امریکا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کی آنکھین بہت تیزی کے ساتھ ادھر ادھر حرکت کرتی ہیں وہ بے صبرے اور جلد بازی میں فیصلہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جان ہا پکنز یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران لوگوں کی آنکھوں کی تیز حرکات کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے لوگ بہت بے صبرے ہوتے ہین اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے انتظارکرنا پسند نہیں کرتے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی انکھوں کی حرکات کا ان کی فیصلہ سازی کی قوت اوراضطراب سے گہرا تعلق ہوتا ہے اور اگر ان سے کوئی دقت طلب کام کروایا جائے تو اس میں ناکامی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آنکھوں کی تیز حرکات سے اس بات کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ان کے دماغ میں اس وقت کیا چل رہا ہے اور وہ کیا سوچ رہے ہیں۔