این اے 149، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع، عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر برتری

جمعرات 16 اکتوبر 2014 17:21

این اے 149، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع، عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) این اے 149 ملتان میں آج انتخابی دنگل سجا ۔ پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہو گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ این اے 149 ملتان کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 205 پر عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر برتری عامر ڈوگر کو 291 اور جاوید ہاشمی کو 121 ووٹ ملے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 206 میں آزاد امیدوار عامر ڈوگر 267 جاوید ہاشمی 147 جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر جاوید نے 63 ووٹ حاصل کئے۔

پولنگ اسٹیشن 16 میں عامر دوگر نے 130 اور جاوید ہاشمی نے 90 ووٹ حاصل کیے۔پولنگ اسٹیشن نمبر 173 پر عامر ڈوگر 110 ووٹ کے ساتھ آگے اور جاوید ہاشمی کو 107 ووٹ ملے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 172 میں جاوید ہاشمی 105 ووٹ کے ساتھ آگے اور عامر ڈوگر 16 ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نواز کے حمایت یافتہ امیدوار جاوید ہاشمی اور تحریک انصاف کی ہمدردیاں حاصل کرنے والے امیدوار عامر ڈوگر کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے ۔ حلقے میں 286 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں سے 90 پولنگ سٹیشن حساس اور 16 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر رینجرز تعینات کی گئی جبکہ 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں ۔ متعدد پولنگ سٹیشن پر عملہ اور سامان نہ پہنچنے کے باعث ووٹرز کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولنگ عملہ ، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پہنچنے کے بعد پولنگ شروع ہو گئی۔

شمس آباد میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔ دونوں جماعتوں کے ڈنڈا بردار کارکنوں کا ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پریزائڈنگ آفیسر نے پولنگ روک دی کچھ دیر کیلئے پولنگ روک دی تھی۔ تاہم رینجرز نے پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔ نواز لیگ کی افشین بٹ نے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

حلقہ این اے 149 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 527 ہے ۔ ان میں سے ایک لاکھ 85 ہزار 862 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 665 ہے ۔ مردوں کے لئے 144 جبکہ خواتین کے لئے 142 اور 774 پولنگ بوتھز بنائے گئے تھے ۔ ضلع بھر میں آج عام تعطیل اور دفعہ 144 نافذ رہا ۔ انتخابی دنگل میں مسلم لیگ نواز کے حمایت یافتہ جاوید ہاشمی اور پاکستان تحریک انصاف کی ہمدردیاں حاصل کرنے والے آزاد امیدوار عامر ڈوگر کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :