لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلی کیس کا فیصلہ آنے تک وزیر اعظم کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلی کیس کا فیصلہ آنے تک وزیر اعظم کو کام سے روکنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار اسلم قریشی نے موف اختیار کیا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلقہ معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں مگر اسکے باوجود وزیر اعظم اپنے عہدے پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عہدے پر موجودگی کی وجہ سے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے ادارے آزادانہ تحقیقات جاری نہیں رکھ سکتے لہذا انتخابی دھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں وزیر اعظم کا انتکابی دھاندلی سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :