اسپین: چار مبینہ ایبولا مثاثرین میں سے دو میں یہ وائرس نہیں پایا گیا
جمعہ 17 اکتوبر 2014 17:48
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء)یورپی ملک اسپین میں مہلک ایبولا وائرس کے چار میں سے دو مبینہ متاثرین میں اس وائرس کے آثار نہیں پائے گئے ہیں۔ میڈرڈ حکام کے مطابق ہسپتال میں داخل ان چاروں مثاثرین کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان میں سے دو میں اس وائرس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
اسپین کی ایبولا کی نگران کمیٹی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک کو ایئر فرانس طیارے کے ذریعے میڈرڈ ایئر پورٹ پر ایک الگ تھلگ مقام پر رکھا گیا تھا جبکہ دوسرا شخص وہ ہے جو اْسی ایمبولینس میں سوار تھا جس میں ہسپانوی نرس ٹیریسا رومیرو کو 6 اکتوبر کو ایبولا وائرس کا شکار ہونے کے سبب ہسپتال پہنچایا تھا۔
ان دونوں افراد کو بْخار ہو گیا تھا جس کے سبب شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انہیں بھی ایبولا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان کے اب تک کیے جانے والے طبی معائنوں سے ان میں ایبولا وائرس کی موجودگی ظاہر نہیں ہوئی ہے اب ان کا مزید ٹیسٹ 72 گھنٹے بعد کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
-
امریکہ میں 10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مارکرہلاک کردیا
-
امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار
-
امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن
-
جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.