سینگال ایبولاوائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے میں کامیاب ہوگیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 12:08

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)سینگال ایبولاوائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے میں کامیاب ہوگیا۔ عامی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ سات ممالک میں ایبولا وائرس کے باعث ساڑھے چارہزار زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ‘نو ہزارکے قریب افراد بیمارہیں۔

(جاری ہے)

جنیوا سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ اونے اعلان کیا کہ سینیگال ایبولا وائرس کے پھیلاوٴ پرقابوپانے میں کامیاب ہوگیاہے ڈبلیوایچ او حکام نے ایبولا کے پھیلاوٴ پر کنٹرول کے سینگالی حکام کی کوششوں کی تعریف کی۔

حکام نے بتایا کہ ایبولا وائرس کے باعث امریکہ ، اسپین اورمغربی افریقاکے پانچ ممالک میں چار ہزار پانچ سوچھیالیس افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ آٹھ ہزارنو سوستانوے وائرس میں مبتلا ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے مختلف ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایبولا پر کنٹرول کیلئے اقدامات کریں،اگر وائرس مزید پھیلا تواسے قابو کرنا مشکل ہوجائے گا۔