پاکستان گلوبل تذبذب کا شکار اور مشکل صورتحال سے دوچار ملک ہے‘ ارون جیٹلی
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:01
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسے عالمی تذبذب کا شکار ملک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہمسایہ ملک کے باعث سکیورٹی احساس کمتری کے ایشو میں مبتلاء ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افواج کے اعلی سطحی کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم ایک ایسے ہمسایہ ملک کیساتھ رہتے ہیں جو عالمی سطح پر تذبذب کا شکار اور ایک مشکل صورتحال سے بھی دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی وجہ سے مسلسل سکیورٹی کے احساس کمتری میں مبتلاء رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہماری فورسز مسلسل پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سامنا کررہی ہیں تاہم اس کے باوجود منہ توڑ جواب بھی دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں تاہم اس کیلئے دوسرے ممالک کا رویہ بھی مثبت ہونا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.