سر حدی شہر تفتان میں فر نٹیر کور بلوچستان سے اسکول کھولنے کا مطالبہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:40

دالبندین( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) سر حدی شہر تفتان میں فر نٹیر کور بلوچستان سے اسکول کھولنے کا مطالبہ ۔تفتان کے قبائلی اور سماجی رہنما وں عبد الخالق سمالانی ،بشیر آحمد ۔

(جاری ہے)

سمالانی ،محمد یعقوب محمد حسنی ،حاجی عبد القادر مینگل ودیگر نے آئی جی ایف سی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سر حدی شہر تفتان میں ایف سی کے زیرنگرانی طلباء کے لیے ایک اسکول کھولا جائے انہوں نے کہا فر نٹیر کور بلوچستان ،چاغی کے دیگر تحصیلوں میں اسکول کھول دیا جس سے علاقے کے طلباء اور طالبات کو بہت فائدہ ہوا ہیں اور سر حدی شہر تفتان چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور تعلیمی معیار یہاں پر بہت کمزور ہے ہم آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ سر حدی شہر تفتان کلی اسٹیشن میں ایف سی کی زیر نگرانی اسکول کھولا جائے تاکے ہمارے بچوں کو بہتر انداز میں تعلیم مل سکیں ۔

انہوں نے کہا فر نٹیر کو ر بلوچستان کی تعلیم دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پورے بلوچستان میں فر نٹیر کور بلوچستان کے پسماندہ اضلاح کے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھول کر بچوں کو تعلیم دہلانے میں کوشاں ہے اور ہم اہلیان تفتان آئی جی ایف سی سے مطالبہ کرتے ہے کہ تفتان ایف سی اسکول کھولا جائیں ۔تاکے ہمارے بچے بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :