امریکی فوج کے خفیہ خلائی جہاز کی 22 مہینے بعد واپسی، بخیریت زمین پر اتر گیا
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 21:44
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) انتہائی خفیہ رکھا جانے والا امریکی روبوٹ خلائی جہاز تقریباً 22 مہینے خلا میں زمینی مدار میں گزارنے کے بعد بخیریت واپس زمین پر اتر گیا ہے۔ امریکی فوج اِس مشن کو انتہائی خفیہ قرار دیتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغیر کسی انسان کے خلا میں بھیجا گیا روبوٹ خلائی جہاز گیارہ دسمبر 2012 کو روانہ کیا گیا تھا۔
اِس خلائی جہاز کا نام ایکس تھری سیون بی (X-37B) رکھا گیا تھا۔ جہاز کی واپسی کے حوالے سے امریکی فوج کے تیسویں خلائی ونگ کے کمانڈر کیتھ بالٹس نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اْن کی ٹیم کی جانب سے روانہ کیے گئے تیسرے خلائی مشن نے بخیریت لینڈنگ کر لی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایکس تھری سیون بی امکاناً خلا میں جاسوسی کی فوجی کارروائی کا حصہ ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.