انقلاب دھرنوں سے نہیں آتا، انقلاب کے لیے تختہ دارپرچڑھنا پڑتا ہے ،خورشید شاہ
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 22:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انقلاب دھرنوں سے نہیں آتا، انقلاب کے لیے تختہ دارپرچڑھنا پڑتا ہے ، پارٹی کا پرچم بلاول کے ہاتھوں میں ہے ، آج یہ انقلابی پرچم بلاول بھٹو اپنے ہاتھوں میں لے کر انقلاب کی بنیاد رکھیں گے ، ہم جمہوریت کی حمایت اس لئے کرتے ہیں کہ جمہوریت ہمیں حق خود ارادیت دیتی ہے ۔
جناح باغ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا ہ کہ جیل میں ذوالفقارعلی بھٹونے بینظیربھٹوکوانقلاب کاپرچم تھمایاتھا، یہ پرچم جموریت قائم کرنے کیلئے اٹھایا گیا تھا ، انقلاب کیلیے عوام کے ہجوم میں شہادت لینی پڑتی ہے، انقلاب کیلیے زندگیاں دینی پڑتی ہیں، 27 دسمبرکویہ پرچم شہیدبینظیرنے اپنے بیٹے کوتھمایاتھا۔(جاری ہے)
کچھ لوگ کہتے ہیں جمہوریت ہمیں کیا دیتی ہے، جمہوریت لوگوں کوحقوق اورروزگاردیتی ہے، شہید بھٹونے تختہ دارپرلٹک کربھی جمہوریت پرسودیبازی نہیں کی،جمہوریت طلبہ کے مستقبل کی روشنی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ آج پارٹی کا پرچم بلاول کے ہاتھوں میں ہے ، آج یہ انقلابی پرچم بلاول بھٹو اپنے ہاتھوں میں لے کر انقلاب کی بنیاد رکھیں گے ، ہم جمہوریت کی حمایت اس لئے کرتے ہیں کہ جمہوریت ہمیں حق خود ارادیت دیتی ہے، بے نظیر بھٹو شہید نے 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو آزادی دے دی ، یہی جمہوریت پاکستان کی سالمیت کی ضمانت ہے ، بھٹو خاندان سولی پر چڑھ گیا لیکن پاکستانی کے مفادات کا سودا نہیں کیا گیا، بے نظیر بھٹو کو پاکستان آنے سے روکا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لیکن انہوں نے ملک کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور اپنی زندگی کی پروا کئے بغیر واپس آئیں ، نوجوان پاکستان کی امید ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.