اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی

ہفتہ 11 مئی 2024 11:41

اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) معروف اداکارہ انجمن شہزادی کی 13ویں برسی 15مئی کو منائی جائے گی ۔انجمن شہزادی کا اصل نام عظمیٰ یاسمین تھا اور انہوں نے 2000ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ، انہوں نے 100سے زائد اسٹیج ڈراموں میں اپنے کا مظاہرہ کیا ۔ انجمن شہزادی نے اسٹیج پر کام کا آغاز کیا تو ابتداء میں انہیں انہیں کچھ خاص کامیابی نہ مل سکی کیونکہ اس دور میں اسٹیج پر نرگس جیسی صف اول کی اداکارہ کا راج تھا ۔

(جاری ہے)

مگر آہستہ آہستہ انجمن شہزادی نے اپنے رقص میں بہتری لا کر لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ۔ انہیں ملک بھر کے نامور پروڈیوسرز نے اپنے ڈراموں میں کاسٹ کیا جس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ۔ اس کے بعد ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی اور انہیں لالی ووڈ کے چند فلمسازوں نے اپنی آئٹم سانگ کے لئے کاسٹ کیا ۔ان فلموں میں لیڈی کمانڈو ، سوسائٹی گرل اور آوارہ حسینہ جیسی فلمیں شامل تھیں ۔ اداکارہ انجمن شہزادی15مئی 2011ی کو اچانک رات کو مردہ پائی گئیں ۔