کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں  محکمہ زراعت پنجاب

اتوار 19 اکتوبر 2014 14:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان نے گاجر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں۔ شروع میں ہفتہ میں دو مرتبہ آبپاشی کریں جبکہ بعد میں فصل کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کا وقفہ بڑھاتے جائیں۔گاجر کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے مناسب اور بروقت گوڈی کریں۔

جب پودے اگ آئیں تو چھدرائی کر کے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2 تا 3 سینٹی میٹر کر دیں۔

(جاری ہے)

فصل کو سبز تیلہ، سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے بروقت اقدامات کریں کیونکہ یہ اگتی ہوئی فصل پر حملہ آور ہو کر پیداوار کو نقصان پہنچاتے ہیں۔سبز تیلہ، سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے انسداد کے لئے کھیت کو ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں تاکہ نقصان دہ کیڑے ان پر پرورش نہ پا سکیں۔ اسی طرح گاجر کی قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کریں تاکہ کیڑوں کا حملہ کم سے کم ہو۔ بیج کو سفارش کردہ زہر لگا کر استعمال کریں اس سے فصل ضرر رساں کیڑوں کے ابتدائی حملہ سے محفوظ رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :