اسلام آباد دھرنے،مختلف تھانوں میں 76مقدمات قائم،غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث کسی مقدمہ کی تفتیش ہو سکی نہ کوئی گرفتاری،تفتیشی معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے حکومتی احکامات کے منتظر ہیں،پولیس حکام
اتوار 19 اکتوبر 2014 18:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد کے دھرنوں کے منفرد مقدمات‘ 31 اگست سے اب تک اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں تاہم غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ان مقدمات کے تفتیش کے حوالہ سے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی‘ ان مقدمات میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے راہنماؤں کی فہرست شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوائے دو مقدمات کے کسی بھی مقدمے میں تفتیشی معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے حکومتی احکامات کے منتظر ہیں۔(جاری ہے)
حکومت نے بجلی چوری سے قتل‘ اقدام قتل تک کے مقدمات تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین کیخلاف درج کرائے ہیں۔ حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے سے وقتی طور پر روک کر کامیابی حاصل کرلی ہے مگر تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پولیس کو عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے قائدین تک کسی بھی مقدمے کے حوالے سے کوئی بھی معلومات حاصل کرنے سے روک رکھا ہے اور کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم نواز شریف سے حتمی طور پر وزیر داخلہ احکامات حاصل نہیں کرلیتے اس وقت تک ان مقدمات میں پیشرفت نہ کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.