ایم کیو ایم کی صوبائی حکومت سے علیحدگی کے بعد سندھ اسمبلی میں ارکان کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ، ایک دوسرے کی شان میں قصیدے پڑھنا شروع کردیئے ، ایم کیو ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
پیر 20 اکتوبر 2014 16:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ایم کیو ایم کی صوبائی حکومت سے علیحدگی کے بعد سندھ اسمبلی میں ارکان کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور ایک دوسرے کی شان میں قصیدے پڑھنا شروع کردیئے جبکہ ایم کیو ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الطاف حسین کے خلاف تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا، ایم کیوایم کے رہ نما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تلخ ماضی کو بھلا کر محبت کا پیغام دیا، ہم نے دوسروں کے لئے سب سے پہلے آوازبلند کی، ہم بڑی برد باری سے کام لیتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کسے کس طرح مخاطب کرنا ہے، ہم نے کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کے لیڈر پر نکتہ چینی میں پہل نہیں کی لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جس کا جب دل چاہے وہ کچھ بھی کہہ دیتا ہے، ہمارے قائد کے لئے کچھ بھی کہہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ اس وقت سے ایم کیو ایم کے لاکھوں کارکنوں اور ہمدردوں میں شدید غم وغصہ ہے لیکن الطاف حسین نے کارکنوں کے غم و غصے کو کنٹرول کررکھا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
-
طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.