پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کیلئے گرائی جانیوالی سرگودھا اسٹیڈیم کی دیوار اور گیٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

پیر 20 اکتوبر 2014 16:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کیلئے گرائی جانیوالی سرگودھا اسٹیڈیم کی دیوار اور گیٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اتوار کے روز چھٹی کے باوجود ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ممتاز اختر کاہلوں نے رات گئے سرگودھا اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کے گیٹس اور دیوار کی تعمیر کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جن کے مطابق سرگودھا اسٹیڈیم میں آئندہ کسی بھی پارٹی کے جلسہ وغیرہ کیلئے آئندہ ان گیٹس کو کشادہ کرنے کیلئے بھی کہا تاکہ مستقبل میں اسٹیڈیم کی دیوار وغیرہ گرانے کی نوبت نہ آئے۔