چشتیاں کے معروف قصبہ بخشن خا ں میں زرعی ترقیاتی بنک کی نئی برانچ کا افتتاح

پیر 20 اکتوبر 2014 17:09

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء )زرعی ترقیاتی بنک کے مرکزی چیئرمین شیخ امان اللہ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ ، زونل چیف بہاولنگر ڈاکٹر شیر محمد کے ہمراہ چشتیاں کے معروف قصبہ بخشن خا ں میں زرعی ترقیاتی بنک کی نئی برانچ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی برانچ سے کسانوں کو ان کے گھروں کے نزدیک زرعی قرضوں وغیرہ کی سہولتیں میسر آگئی ہیں اور ان کا چشتیاں آنے جانے میں وقت اور پیسے کی بچت اور علاقے کے زرعی معیشت مضبوط ہوگی۔