سینیٹر عبدالرحمن ملک اور وزیراعلیٰ سندھ کی آصف علی زرداری سے ملاقات، ایم کیو ایم سے بات چیت کا اختیار عبدالرحمن ملک کو سونپ دیا گیا
پیر 20 اکتوبر 2014 21:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر عبدالرحمن ملک نے پیر کو بلاول ہاؤس میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت پر غور کیا گیا۔ بلاول ہاؤس ذرائع کے مطابق پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے بات چیت کا اختیار سینیٹر عبدالرحمن ملک کو دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق مفاہمتی عمل کو برقرار رکھنے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ سے روابط بحال کرنے کے لئے عبدالرحمن ملک کو ایک بار پھر ٹاسک دیا گیا ہے۔
امکان ہے کہ سینیٹر عبدالرحمن ملک جلد ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے اور دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات کو حل کرنے کو شش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرحمن ملک اس سلسلے میں گورنر سندھ سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں اورامکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عبدالرحمن ملک ایم کیو ایم کے قائد سے ملاقات کے لئے لندن بھی جاسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.