امریکا میں تکنیکی نقص کی وجہ سے ساڑھے چار ملین سے زائد کاروں کو واپس طلب

منگل 21 اکتوبر 2014 13:48

امریکا میں تکنیکی نقص کی وجہ سے ساڑھے چار ملین سے زائد کاروں کو واپس ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)امریکا میں تکنیکی نقص کی وجہ سے ساڑھے چار ملین سے زائد کاروں کو واپس طلب کر لیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریفک سیفٹی کے امریکی ادارے نے بتایا کہ ان گاڑیوں کے ایئر بیگز میں خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ ایئر بیگز جاپانی کمپنی ٹاکاٹا کے تیار کردہ ہیں اور نہ صرف آگ لگنے کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔ واپس بلائی جانے والی گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو کی بھی ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد کاریں شامل ہیں۔