کینیڈا میں پولیس کو لاکر سے بچوں کی لاشیں ملیں

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:23

کینیڈا میں پولیس کو لاکر سے بچوں کی لاشیں ملیں

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) کینیڈا کے صوبے مینیٹوبا کے دارالحکومت وینی پگ میں پولس کو ایک سٹوریج لاکر سے چار بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کو اس سلسلے میں سٹوریج کمپنی کے ایک ملازم نے فون کیا تھا اس کے بعد پولیس نے وہاں سے لاشوں کی باقیات برآمد کیں۔نامعلوم لاشوں کی جانچ ابھی ہونی باقی ہے۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں بہت سے لوگوں سے بات چیت اور پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان لاشوں کا کسی ایسے گم شدہ بچے سے کوئی تعلق نہیں جس کی گمشدگی کی پولیس میں رپورٹ کی گئی ہو۔پولیس ترجمان ایرک ہوفلی نے کینیڈا کی میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ناقابل یقین اور المناک ہے۔انھوں نے بتایا کہ یا تو یہ لاشیں نوزائیدہ بچوں کی ہیں یا ’کافی کم عمر بچوں‘کی ہیں تاہم یہ اطفال نہیں ہیں۔بچوں کے یہ باقیات وینی پگ کے یو-ہال سٹوریج فیسیلیٹی سے برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :