حکومت سندھ کیلئے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاملہ حل نہیں ہوسکا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) حکومت سندھ کے لیے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاملہ حل نہیں ہوسکا اور متنازعہ کمپنی سے ہیلی کاپٹر خریدنے کے لیے بااثر شخصیات کے دباوٴ کو سرکاری افسران نے مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن انعام اللہ دھاریجو نے دباوٴ مسترد کرتے ہوئے ایک مہینے کی رخصت لے لی ہے اور چیف سیکرٹری سندھ کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی طبعیت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے ان کو آرام کا مشورہ دیا ہے ،اس لیے وہ ایک مہینے کی رخصت چاہتے ہیں ۔

رخصت کی درخواست دینے کے بعد سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن جمعرات کو اپنے دفتر بھی نہیں آئے ۔حکومت سندھ نے ان کی جگہ فوری طور پر کسی دوسرے افسر کو سیکرٹری جی اے کا چارج نہیں دیا ۔توقع کی جارہی ہے کہ سیکرٹری امپلی منٹیشن اینڈ کوآرڈی نیشن کو سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :