سعودی عرب، امریکی فوجیوں پر حملوں کا منصوبہ بنانے میں ملو ث 13 افراد کو قید کی سزا
جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:56
ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سعودی عرب میں ایک عدالت نے 13 افراد کو قطر اور کویت میں موجود امریکی فوجیوں پر حملوں کا منصوبہ بنانے کے الزام میں سزا سنائی ہے۔ان افراد میں 11 سعودی باشندے، ایک قطری اور ایک افغان شہری شامل ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عدالت نے کہا کہ ان لوگوں نے دہشت گرد سیل بنانے کے لیے سعودی سرزمین کو استعمال کیا ہے جہاں سے وہ قطر میں امریکی فورسز کے خلاف دہشت گردی کا آپریشن کرنا چاہتے تھے۔
اس کے علاوہ انھوں نے اس آپریشن کے لیے اسلحہ اور رقوم بھی اکٹھی کیں اور لوگوں کو بھی سیل کے لیے بھرتی کیا۔ایجنسی کے مطابق ان افراد پر کویت میں امریکی فوجیوں کو دہشت گرد حملوں کا ہدف بنانے کا منصوبہ بنانے کا بھی جرم ثابت ہوا ہے ایجنسی کے مطابق گروہ کے مبینہ رہنما کو، جو ایک قطری باشندے ہیں، 30 سال کی قید سنائی گئی جس کے بعد انھیں سعودی عرب سے نکال دیا جائے گا، جبکہ باقی دو کو 18 ماہ سے 18 سال تک کی قید کی سزا سنائی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.